امریکا اور حوثیوں کے درمیان عمان میں خفیہ ملاقات کا انکشاف
مسقط: (دنیا نیوز) امریکا اور حوثیوں کے نمائندوں کے درمیان عمان کے دارالحکومت مسقط میں خفیہ ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔
رائٹرز کے مطابق حوثیوں نے امریکی حکام کو امریکی بحری جہازوں پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور 2025 کی جنگ بندی پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حوثیوں نے امریکی حکام کو اسرائیلی بحری جہازوں پر بھی حملہ نہ کرنے سے آگاہ کیا۔
رائٹرز کے مطابق حوثیوں اور امریکی حکام کے درمیان ملاقات رواں ہفتے کے آغاز میں امریکی سفارتخانے مسقط میں ہوئی، جس میں حوثیوں کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
نیوز ایجنسی کے مطابق عمان کی حکومت نے مذاکرات کے انعقاد میں مدد کی، جبکہ امریکی وفد میں سفارتخانے کے اہلکار شامل تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments