پاکستان سے ایک سال میں سرمائے کا انخلا دوگنا بڑھ گیا
کراچی: (دنیا نیوز) ایک سال میں پاکستان سے سرمائے کا انخلا تقریباً دوگنا بڑھ گیا، سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی بجائے خطرناک حد تک گھٹنے لگی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے 2 ماہ میں کوئی نئی سرمایہ کاری نہ ہو سکی، مالی سال 27ء کے دو ماہ میں 49 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھنے میں آیا۔
مرکزی بینک کے مطابق رواں سال اگست میں بھی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کی بجائے سرمائے کا بڑا انخلا دیکھا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اگست 26ء میں 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر پاکستان سے نکالے گئے جبکہ گزشتہ سال اگست 16 کروڑ ڈالر کا انخلا ہوا تھا۔
مرکزی بینک کے مطابق جولائی 26ء میں 18 کروڑ ڈالر کا پاکستان سے انخلاء ہوا تھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اگست 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پاکستان سے نکالے گئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments