دیشا کی موت، سابق وزیراعلیٰ کانام ملزموں میں شامل
ممبئی (شوبزڈیسک)سابق بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی منیجر دیشا سالیان کی موت کے کیس میں اجتماعی زیادتی اور قتل کے الزام کے بعد ایف آئی آر میں سابق وزیرِ اعلی کا نام سامنے آ گیا۔
سوشانت سنگھ راجپوت کی منیجر دیشا سالیان کی 2020 میں ہونے والی موت کے معاملے پر مرکزی تحقیقاتی ادارے نے حال ہی میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ایف آئی آر میں معروف شخصیات کے نام شامل ہیں، جن کے مبینہ کردار کی تحقیقات کی جائیں گی، ان میں شیوسینا رہنما آدتیہ ٹھاکرے ، اداکارہ ریا چکرورتی، اداکار ڈینو موریا اور سورج پنچولی شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں سابق وزیرِ اعلی مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے ، سابق ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ، ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی، سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ اور سابق پولیس افسر سچن وازے کے نام بھی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments