راجپال یادیو کو 2کروڑ روپے جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت مل گئی

 راجپال یادیو کو 2کروڑ روپے جمع  کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت مل گئی

نئی دہلی (شوبزڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ نے کامیڈی سٹار راجپال یادیو کو 2 کروڑ روپے جمع کرانے کیلئے 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

 اداکار کو چیک باؤ نس کیس کے حوالے سے جاری مالی تنازع میں کم از کم 2 کروڑ بھارتی روپے سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کرانے کے لئے آخری بار 2 ہفتوں کی مہلت دی گئی ہے ۔بھارتی سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کہا کہ اس معاملے میں راجپال یادیو کا سابق طرز عمل عدالت کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے کافی نہیں تاہم ان کے وکیل کی جانب سے یقین دہانی کرائے جانے پر عدالت نے انہیں مزید 2 ہفتوں کی مہلت دے دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...