زارا نور کی فلم پروموشن کیلئے ہیوی بائیک پر شاندار انٹری

زارا نور کی فلم پروموشن کیلئے ہیوی بائیک پر شاندار انٹری

کراچی (سپورٹس ڈیسک )اداکارہ زارا نور عباس نے ڈیفنس کراچی میں بغیر کسی نمایاں سکیورٹی کے عام لوگوں کے درمیان ہیوی موٹر سائیکل چلا کر سب کو حیران کردیا۔

 زارا نے نئے ماڈل کی ہیوی موٹر سائیکل پر سن گلاسز لگا کر اپنی نئی فلم شیروز کی پروموشن تقریب میں منفرد انداز سے انٹری دی۔ اس موقع پر موجود میڈیا نمائندوں نے زارا نور عباس سے فلم شیروز کے حوالے سے مختلف سوالات کئے اور فلم کی کہانی، کردار اور دیگر تفصیلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ زارا نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم شیروز میں تین ہیروئن ہیں، جن میں میرے علاوہ کنزا ہاشمی اور اشنا شاہ شامل ہیں۔زارا نور نے کہا ہم سب ہیرو بھی ہیں اور ہیروئن بھی، فلم 2 اکتوبر کو سینما گھر میں دھوم مچائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...