مختلف زبانوں میں فلمیں کرنا منصوبہ بندی نہیں :رشمیکا مندانا
ممبئی (شوبزڈیسک)تیلگو اور ہندی فلموں کی اداکارہ رشمیکا مندانا نے کہا کہ مختلف زبانوں میں فلمیں کرنا کبھی کوئی باقاعدہ منصوبہ نہیں تھا بلکہ یہ سب کچھ خود بخود ہوتا چلا گیا۔
ایک انٹرویو میں 30 سالہ رشمیکا نے کہا کہ میں ایک کوڈاوا ہوں اور کوڈاوا ٹک زبان بولتی ہوں، ہماری مادری زبان کی کوئی فلم انڈسٹری موجود نہیں ہے لیکن میرے کیریئر میں زبان کبھی رکاوٹ نہیں بنی،میں تمام زبانوں کو اپنی ہی زبان سمجھتی ہوں،اسی وجہ سے میرے فلمی سفر کا دائرہ وسیع ہوتا گیا۔انہوں نے کہا فلموں کے حوالے سے اپنے لہجے پر ہونے والی غیر ضروری باتوں پر وہ زیادہ توجہ نہیں دیتیں بلکہ اپنی اداکاری اور کردار پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں۔ بطور اداکارہ میرا کام ہے کہ میں سیٹ پر اچھی کہانیاں سناؤں اور پھر اپنے گھر واپس آ جاؤں، میں کسی کے کام میں مداخلت کرنا پسند نہیں کرتی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments