سینئر اداکار راشد محمود مہروں کے مرض میں مبتلا ہوگئے
لاہور (آئی این پی)سینئر اداکار راشد محمود مہروں کے مرض میں مبتلا ہوگئے ۔ ستر سالہ راشد محمود مہروں کی مرض کے باعث ان دنوں گھر پر ہی علاج کروا رہے ہیں۔
راشد محمود نے ساتھی فنکاروں اور دوستوں کی جانب سے عیادت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ راشد محمود کو دو سال پہلے ہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا۔ راشد محمود کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیماریوں کے علاج کے لئے کسی سے مدد لینے کے متعلق کبھی نہیں سوچتے ، اب بھی وہ اپنا علاج معالجہ خود کروا رہے ہیں۔راشد محمود کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی طرف سے ان کی جلد یابی کیلئے دعائیں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments