حریم فاروق کا نیا لُک ،لباس کی فٹنگ اور سٹائل پر تنقید
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ حریم فاروق کی نئی فلم مینگو جٹ کی لانچ تقریب میں ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے ۔
حریم فاروق نے اس تقریب میں شرکت کیلئے ایپل گرین رنگ کی مختصر سلک کرتی کے ساتھ بیج اور سی گرین جامہ وار گھیر دار شلوار اور آرگنزا دوپٹہ پہنا تھا۔تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بعض صارفین نے لباس کی فٹنگ اور سٹائلنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے ان کے وزن پر بھی تبصرے کئے ۔دوسری جانب کئی صارفین نے اداکارہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے وزن پر تبصروں کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ گفتگو لباس اور اس کی فٹنگ تک محدود رہنی چاہئے ۔حریم فاروق ان دنوں مینگو جٹ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس میں وہ فیصل قریشی کے مدِمقابل نظر آئیں گی۔ شمون عباسی بھی اہم کردار کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments