یوٹیوبر مس ریچل کا فلسطینی بچوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)معروف امریکی یوٹیوبر مس ریچل نے ریپر میکلمور کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کے اعلان کے بعد اتنی ہی رقم دینے کا وعدہ کر دیا۔
بچوں کیلئے تعلیمی ویڈیوز بنانے والی مس ریچل، جن کا اصل نام ریچل اکورسو ہے ، نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کی جانب سے 10 لاکھ ڈالر فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ کو دئیے جائیں گے ۔مس ریچل نے دیگر امیر اور بااثر شخصیات سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے عطیات دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments