احد رضا میر کی کل 33ویں سالگرہ اہلخانہ کے ہمراہ کیک کاٹیں گے

 احد رضا میر کی کل 33ویں سالگرہ اہلخانہ کے ہمراہ کیک کاٹیں گے

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار احد رضا میر کل اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گے ،وہ 29 ستمبر 1993 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔

 احد رضامیر سینئراداکار آصف رضا میر کے صاحبزادے ہیں ۔ ٹی وی پر اداکاری کرنے سے پہلے احد رضا میر نے کیلگری یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران کینیڈا میں تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر کام کیا۔ 2015 میں کراچی واپس آئے اور پہلی بار ٹیلی ویژن سیریز سمی سے پہچان بنائی ۔ رومانوی ڈرامہ یقین کا سفر میں کردار ان کیلئے ایک اہم قدم ثابت ہوا جس نے پہلے ایوارڈ کاحق دار بنایا ۔ احد رضا میر کل اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی 33ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...