احد رضا میر کا اگلے سال شوبز سے بریک لینے کا اعلان
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکار احد رضا میر نے شوبز انڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کا اہتمام کیا اورکہاکہ میں اگلے سال انڈسٹری سے بریک لے رہا ہوں۔۔۔
، میں نے سوچا کہ آپ لوگوں کو وقت پر آگاہ کر دوں تاکہ آپ میرے اس فیصلے کیلئے تیار رہیں۔ احد رضا میر نے میں ایک وقفہ لے رہا ہوں، مکمل طور پر منظرِ عام سے غائب رہوں گا، اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاروں گا، اس دوران میراسوشل میڈیا بھی بند رہے گااور یہ ایک طرح کی عارضی ریٹائرمنٹ ہے ۔احد رضا میر کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، بعض مداحوں کا خیال ہے کہ شاید اداکار شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔احد رضا میر کی جانب سے شوبز سے وقفہ لینے کی حتمی مدت کا تعین نہیں ہوسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments