64سالہ جم کیری کی گرل فرینڈ من آہ سے تیسری شادی

64سالہ جم کیری کی گرل فرینڈ من آہ سے تیسری شادی

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکار جِم کیری نے 64سال کی عمر میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے شادی کر لی۔

اداکار نے لاس اینجلس میں ایک مختصر اور نجی تقریب میں گرل فرینڈ من آہ کے ساتھ شادی کی۔دونوں کے تعلق کی خبریں 2022 سے گردش کر رہی تھیں جبکہ رواں سال فروری میں دونوں نے پیرس میں ہونے والے سیزر ایوارڈز میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پر شرکت کی تھی۔اسی تقریب میں جِم کیری کو لائف ٹائم اچیومنٹ اعزاز دیا گیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی تقریر میں من آہ کو اپنی خاص ساتھی قرار دیتے ہوئے محبت کا اظہار بھی کیا تھا۔ جم کیری کی پہلی شادی1987میں میلیسا وومر سے ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی جین ہے ،1995میں دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں،دوسری شادی 1996میں اداکارہ لارین ہولی سے ہوئی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...