نصر ت بھروچا انڈونیشیا میں حادثے کا شکار،زخمی ہوکر ہسپتال داخل
بالی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ نصرت بھروچا انڈونیشیاکے شہربالی میں پیش آنیوالے حادثے میں زخمی ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نصرت بھروچا بالی میں اپنے کام کے سلسلے کیوجہ سے رہائش پذیر تھیں جہاں وہ حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوگئیں،و ہ اس وقت بالی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم حادثہ اور زخموں کی نوعیت کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آئیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی صحت سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا لیکن یہ بات سامنے آئی ہے کہ زخمی ہونے پر علاج کے باعث اداکارہ کا بالی میں قیام کچھ دنوں کیلئے مزید بڑھ گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments