فلم ہینگنگ بائی اے وائر آسکرز 2027 کیلئے منتخب
لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلمساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائرکو آسکرز 2027کیلئے منتخب کر لیا۔
یہ اعلان پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی ڈپٹی چیئرپرسن ثنا زہرا جعفری نے کینیڈا میں موزیک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر کے موقع پر کیا۔ان کے مطابق دستاویزی فلم ہینگنگ بائی اے وائرکو اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔توقع ہے کہ دستاویزی فلم رواں سال پاکستان میں ریلیزہوگی تاہم تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ فلم اگست 2023 میں خیبر پختونخوا کے علاقے بٹگرام میں پیش آئے کیبل کار حادثے کی ڈرامائی داستان بیان کرتی ہے ،اس حادثے میں 6 طلبہ سمیت 8 افراد دریائے جھانگری سے تقریباً 600 فٹ بلندی پر معلق کیبل کار میں پھنس گئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments