کنگنا رناوت کو ملنے والی سکیورٹی پیسوں کا ضیاع قرار
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ اور رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت کو ملنے والی سکیورٹی کو سوشل میڈیا صارفین نے پیسوں کا ضیاع قرار دے دیا۔
کاکروچ جنتا پارٹی سے منسلک ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے کنگنا رناوت کو ملنے والی سکیورٹی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے ۔صارف نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ان لوگوں کی سکیورٹی پر پیسہ خرچ کرنا پیسے ضائع کرنا نہیں ہے کیا؟ ،کیا عام آدمی کی زندگی کی کوئی قدر نہیں؟ ۔ ویڈیو پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ آخر رہنماؤں کے اردگرد ہی اتنے سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے ؟۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments