بھارتی ووٹرزلسٹ میں دھاندلی ،شبانہ اعظمی کا احتجاج

بھارتی ووٹرزلسٹ میں دھاندلی ،شبانہ اعظمی کا احتجاج

ممبئی (شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے کاکروچ جنتا پارٹی کی قیادت میں ممبئی میں ووٹر فہرستوں اور ووٹ دینے کے حق سے متعلق خدشات پر ہونے والے احتجاج میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔

78 سالہ شبانہ اعظمی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ ممبئی کے شیواجی پارک میں جمع ہوں اور حکومت سے اپنے ووٹ کی حفاظت کرنے کی اپیل کریں۔ شبانہ اعظمی نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ آپ کا ووٹ آپ کا حق ہے ، یہ آپ کی آواز ہے لیکن کیا ہوتا ہے جب آپ کا ووٹ ووٹر لسٹ سے غائب ہو جائے ؟ ،لہٰذا اپنے جمہوری حق کیلئے احتجاج میں شامل ہوں۔ان کاکہناتھاکہ ووٹ عوام کی آواز ہے اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں کردار ادا کر سکتا ہے لہذا اس میں کوئی ہیرپھیر نہیں ہونی چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...