مسعود رانا کوگزرے 31سال گزر گئے ،آج برسی منائی جائے گی

مسعود رانا کوگزرے 31سال گزر گئے ،آج برسی منائی جائے گی

لاہور(شوبز ڈیسک )گلو کار مسعوداحمد رانا کی31ویں برسی آج منائی جائے گی ۔ مسعود احمد رانا 9جون 1938کو میرپور خاص کی زمیندار فیملی میں پیدا ہوئے ، مسعود احمد رانا نے کسی سے موسیقی کی تعلیم حاصل نہیں کی،وہ محمد رفیع سے متاثر تھے ۔

پچاس کی دہائی میں ریڈیو پاکستان حیدر آباد سے فنی سفر کا آغاز کیا، بطور پلے بیک سنگر شہرت باباجی اے چشتی کی بنائی دھن پر فلم ڈاچی کے گیت ٹانگے والا خیر منگدا سے ملی،5ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت گائے ۔ تین عشروں تک پاکستان کی فلمی موسیقی پر حکمرانی کی اور4اکتوبر 1995کو لاہور میں انتقال کرگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...