شوہر کیساتھ ایسی باتیں کرجاتی ہوں جو دوستوں سے ہوتی ہیں:مریم نفیس
کراچی (آئی این پی)اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ شوہر امان احمد کے ساتھ میری دوستی وقت کے ساتھ اتنی گہری ہوگئی ہے کہ بعض اوقات میں ان سے شوہر کے بجائے دوست سمجھ کر باتیں کرتی ہوں۔
ایک شو میں اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ بعض اوقات میری بے تکلفی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ امان کو مجھے یاد دلانا پڑتا ہے کہ وہ میرے شوہر ہیں۔مریم نفیس کے مطابق میں امان سے دوستوں کی طرح مذاق کرتی اور ایسی باتیں کہہ دیتی ہوں جو عموماً قریبی دوستوں کے درمیان کی جاتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments