انور مقصود کا اپناآخری سٹیج ڈرامہ پیش کرنے کا اعلان
کراچی (شوبز ڈیسک ) ادیب، ڈرامہ نگار و اداکار انور مقصود نے اپنے آخری سٹیج ڈرامہ تھانہ نہ دھیم تھانہ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انور مقصود کا کہنا ہے کہ میرا ڈرامہ ہاؤس اریسٹ آخری سٹیج ڈرامہ ہونا تھا تاہم حالات کے باعث مجھے ایک اور ڈرامہ لکھنا پڑا۔انور مقصود پاکستان کے ممتاز ڈرامہ نگار، طنز و مزاح نگار، ٹی وی میزبان، اداکار، نغمہ نگار اور مصور ہیں، ان کا فنی کیریئر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ہے ۔انور مقصود کا تعلق ایک ادبی اور فنکار گھرانے سے ہے ، ان کی بہنوں میں معروف ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا، شاعرہ زہرا نگاہ اور زبیدہ طارق شامل ہیں۔ان کی سوانح حیات الجھے سلجھے انور کے نام سے شائع ہو چکی ہے جس کی تقریبِ رونمائی کراچی میں ہوئی تھی ۔انورمقصود آج کل آخری سٹیج ڈرامہ لکھنے میں مصروف ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments