ماہ بلوچ ہیروئن ،وسیم اکرم ٹی وی ڈرامے میں ہیرو بنیں گے
لاہور (شوبز ڈیسک )سابق کپتان وسیم اکرم جلد ٹیلی ویژن سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے ۔
وسیم اکرم نئے آنیوالے ڈرامے میں اداکارہ ماہ نور بلوچ کے ساتھ بطور ہیرو نظر آئیں گے ۔ ہدایت کار فہیم برنی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر معلومات شیئر کی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے پھیل گئی۔ فی الحال یہ ڈرامہ اپنی تیاری کے ابتدائی مرحلے میں ہے اور پروڈیوسرز کاسٹ کے دیگر فنکاروں کے ساتھ حتمی بات چیت کر رہے ہیں۔وسیم اکرم کی ڈرامہ میں اداکاری کرنے کے فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل ملاجلارہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments