پنجاب میں فلم انڈسٹری بحالی کا منصوبہ خوش آئند :میگھا
لاہور(شوبز ڈیسک )گلوکارہ اورسٹیج اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کی بحالی، جدید فلم سٹی کے قیام اور فلم میکرز کی مالی معاونت کے اقدامات قابل تحسین ہیں،ان کاوشوں سے پاکستانی فلمی صنعت کو ترقی کے نئے مواقع ملیں گے ۔
ایک انٹر ویو میں میگھانے کہا کہ فلم فنانس فنڈ کے ذریعے فلم میکرز کی حوصلہ افزائی سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔ جدید فلمی سہولتوں اور تربیت کے مواقع سے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی۔ پرانے سینما گھروں کی بحالی سے نہ صرف فلمی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔ میگھانے زور دیا کہ فلم، موسیقی اور دیگر فنون سے وابستہ افراد کو حکومتی اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر متعارف کرانا چاہئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments