مادھوری کے شوہر کا شادی میں شاہ رخ و سلمان کو نہ پہچاننے کا انکشاف

مادھوری کے شوہر کا شادی میں شاہ رخ و سلمان کو نہ پہچاننے کا انکشاف

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے شوہر ڈاکٹر شری رام نینے نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی شادی کے موقع پر شاہ رخ خان اور سلمان خان کو نہیں پہچان سکا تھا۔

 حال ہی میں فلم ساز فرح خان نے مادھوری کے گھر کا دورہ کیا، جہاں گفتگو کے دوران مادھوری ڈکشٹ نے جواب دیا کہ میرے شوہر کو میری شہرت اور مقبولیت کا مکمل اندازہ نہیں تھا۔ ڈاکٹر نینے نے بتایا کہ بعد میں جب شادی کی تصاویر دیکھیں تو مجھے بیشتر لوگوں کی شناخت معلوم نہیں تھی ،میں صرف امیتابھ بچن کو پہچانتا تھا کیونکہ میں نے ان کی فلم امر اکبر انتھونی دیکھی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...