بپاشا باسو کی 6 سال بعد اداکاری میں واپسی
ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو تقریبا چھ سال کے وقفے کے بعد اداکاری کی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے ہدایت کار ہنسل مہتا کی نئی، تاحال نام نہ رکھنے والی اسٹریمنگ سیریز کی شوٹنگ شروع کردی ہے ، جسے پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائے گا۔سیریز کے نام، بپاشا باسو کے کردار اور ریلیز کی تاریخ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔ منصوبے میں سنی کوشل اور وشال جیٹھوا بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ کہانی کشیپ کپور اور راگھو راج ککر نے لکھی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments