اہلیہ سے علیحدگی کامعاملہ عدالت میں چاہتاہوں صلح ہوجائے :معمررانا

 اہلیہ سے علیحدگی کامعاملہ عدالت میں چاہتاہوں صلح ہوجائے :معمررانا

لاہور (شوبز ڈیسک )اداکار معمر رانا اہلیہ سے علیحدگی کی افواہوں پر جذباتی ہو گئے اور انہوں نے امید و خواہش ظاہر کی کہ یہ رشتہ ختم نہ ہو بلکہ صلح ہو جائے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اہلیہ سے علیحدگی کے معاملات عدالت تک جا پہنچے ہیں، میں نے عدالت میں کچھ کاغذات پر دستخط کئے تھے لیکن یہ نہیں معلوم کہ وہ کون سی دستاویزات تھیں۔اداکار نے کہا کہ میری عزت ہے ، عزت رہنے دو، مجھے زیادہ نہیں بولنا، میں اپنے خاندان سے بہت محبت کرتا ہوں بس چاہتا ہوں کہ یہ سب ختم نہ ہو،چاہتاہوں اہلیہ اور بیٹیوں سے صلح ہوجائے اور سب ٹھیک ہوجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...