سیمی راحیل کا خواتین سے بدتمیزی کے واقعات پراظہاربرہمی

سیمی راحیل کا خواتین سے بدتمیزی کے واقعات پراظہاربرہمی

لاہور (شوبز ڈیسک )سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آج کل خواتین کے ساتھ پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ فی الحال پاکستان خواتین کے رہنے کے لحاظ سے اچھا ملک نہیں ہے ، ہمارے زمانے میں میں ٹی شرٹ اور جینز پہن کر تین گھنٹے کی چہل قدمی کرکے سردیوں میں گھر جایا کرتی تھی۔سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ سیٹیاں اس وقت بھی پڑتی تھیں لیکن کسی کی مجال نہیں تھی کہ کوئی ہاتھ تک لگائے ، اگر کوئی انارکلی بازار میں ہاتھ لگا بھی لیتا تھا تو لوگ اسے پکڑ لیتے تھے ۔اداکارہ نے کہا یہ واقعات اس وقت روز نہیں ہورہے ہوتے تھے اور یہ سب نہیں ہورہا ہوتا تھا جو اب ہورہا ہے ، اُس وقت تھوڑا ڈر تھا، شاید تھوڑی شرم بھی تھی اور غیرت تھی لیکن آج کل ایسا کچھ بھی نظر نہیں آتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...