ونیزہ احمد کا لڑکیوں کونکاح نامہ لازمی پڑھنے کا مشورہ

ونیزہ احمد کا لڑکیوں کونکاح نامہ لازمی پڑھنے کا مشورہ

لاہور (شوبز ڈیسک )سپر ماڈل و اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ خود مختار خاتون ہونے کے باوجود میں نے اپنا نکاح نامہ نہیں پڑھا تھا جومیری غلطی تھی لیکن لڑکیوں کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہئے اور نکاح نامہ لازمی پڑھنا چاہئے ۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے نکاح نامے میں حق مہر اور نان و نفقے سے متعلق شقوں کا بھی مطالعہ نہیں کیا تھا، جب بعد میں میری ازدواجی زندگی میں مسائل پیدا ہوئے اور شادی ختم ہونے کی نوبت آئی تو میں نے ان شرائط کا مطالعہ کیا۔اداکارہ نے اس تجربے کی روشنی میں خواتین پر زور دیا کہ وہ نکاح نامہ ضرور پڑھیں اور اپنے حقوق سے آگاہ رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو اپنے قانونی اور ازدواجی حقوق کیلئے آواز اٹھانی چاہئے ، نکاح نامے میں درج شرائط کو سمجھنے کے بعد ہی رضامندی دینی چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...