کم کردشن اپنی اداکاری پرتنقید سے پریشان ،نئی فلم چھوڑنے پرتیار

کم کردشن اپنی اداکاری پرتنقید سے  پریشان ،نئی فلم چھوڑنے پرتیار

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک )امریکی اداکارہ کم کردشن نے انکشاف کیا ہے کہ اداکاری پر ہونے والی شدید تنقید نے ان کے اعتماد کو متاثر کیا یہاں تک کہ انہوں نے اپنی نئی فلم سے الگ ہونے کی پیشکش بھی کردی ہے ۔

 کم کردشن نے ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈرامہ سیریز  آل از فیئر میں طلاق کے مقدمات کی وکیل  آلورا گرانٹ کا کردار ادا کرنے پر ملنے والے منفی ردعمل نے انہیں غیر محفوظ محسوس کرنے پر مجبور کردیا اورایسے میں خدشہ تھاکہ ان کا نام نئی آنے والی فلم کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ،اس لئے فلم سے دستبردار ہونے کی پیشکش کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...