حریم روزانہ بیدار ہوکرخود سے باتیں کرنے کی عادی

 حریم روزانہ بیدار ہوکرخود سے باتیں کرنے کی عادی

لاہور (شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ اور پروڈیوسر حریم فاروق کاکہناہے کہ وہ روزانہ بیدار ہونے کے بعد خود سے مثبت باتیں کرتی ہیں اور اپنے جسم کے مختلف حصوں کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

وہ اپنے بازوؤں، ٹانگوں اور پورے جسم کی شکر گزار ہوتی ہیں جو انہیں زندگی میں آگے بڑھنے اور اپنے روزمرہ کے کام انجام دینے میں مدد دیتا ہے ،یہ معمول اب ان کی روزمرہ زندگی کا مستقل حصہ بن چکا ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے لباس اور جسمانی ساخت پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو جیسے ہیں ویسے ہی قبول کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔حریم فاروق حال ہی میں فلم ’’منگو جٹ‘‘کی تشہیری مہم کے دوران مختصر کرتیوں اور پٹیالہ شلواروں میں نظر آئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...