شوبز سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے چھٹی ،کومل عزیز کا باضابطہ اعلان
لاہور (شوبزڈیسک)اداکارہ کومل عزیز خان نے شوبز انڈسٹری سے مستقل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ۔
انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ اداکاری سے دور ہونے کا فیصلہ انہوں نے ذاتی ترقی، کاروبار اور مالی خودمختاری پر توجہ دینے کیلئے کیا۔ان کاکہناتھاکہ وہ اپنی زندگی میں ایک نیا راستہ اختیار کرنا چاہتی تھیں، جس میں اپنا کاروبار قائم کرنا، معاشی طور پر خودمختار ہونا اور اپنی شخصیت کو بہتر بنانے کے ساتھ خود سے محبت کے سفر کو اہمیت دینا شامل ہے ۔ اداکارہ کے مطابق وہ تقریباً پانچ سال پہلے ہی اداکاری چھوڑ چکی تھیں، تاہم انہوں نے باضابطہ اعلان کرنے میں تاخیر کی۔ وہ چاہتی تھیں کہ میڈیا کی غیر ضروری توجہ کے بغیر اپنی زندگی کے اس باب کو مکمل طور پر بند کرسکیں اور نئی ترجیحات پر توجہ دیں تاہم اب اس کا باقاعدہ اعلان کررہی ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments