گلوکارہ انجلی اروڑا کو ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس
ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ انجلی اروڑا تقریب میں مختصر پرفارمنس کے باعث تنازع کا شکار ہوگئی ہیں۔
کانپور میں تقریب کے منتظمین نے اداکارہ کو ایک کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا ہے اور ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے سروپ نگر پولیس سٹیشن سے بھی رجوع کیا ہے ۔ منتظمین کا الزام ہے کہ انجلی اروڑا نے معاہدے کے تحت 45 منٹ پرفارم کرنا تھا تاہم انہوں نے صرف 12 منٹ سٹیج پر گزارے اور پھر تقریب سے روانہ ہوگئیں۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ انجلی اس وقت ناراض ہوگئیں جب ان کا مشہور گانا ’’کچا بادام‘‘ چلایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments