چھٹیاں ختم ،دپیکا پڈوکون کی شاہ رخ خان کیساتھ فلمی دنیا میں واپسی
ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون زچگی کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے تیار ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ کل 26 اکتوبر سے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کنگ کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔
دونوں ممبئی میں فلم کے ایک شاندار گانے کی شوٹنگ کیلئے دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے ۔اس گانے کی کوریوگرافی ویبھاوی مرچنٹ کریں گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ بھی اس کا حصہ ہوسکتی ہے تاہم گانے کے نام اور موسیقار سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔450 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم 24 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments