عمران اورمیرا ایک دوسرے سے غیرمنصفانہ رویہ طلاق کی وجہ بنا:اونتیکا
ممبئی (شوبزڈیسک)اونتیکا ملک نے عمران خان کے ساتھ اپنی شادی کے خاتمے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہاہے کہ سب سے پہلے عمران خان نے ہی کچھ وقت کیلئے ایک دوسرے سے الگ رہنے کی تجویز دی تھی۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ دونوں نے چھ ماہ کی علیحدگی کے بعد طلاق لینے کا باہمی فیصلہ کیا ۔ اونتیکا نے بتایا کہ وہ اپنے 18 سالہ تعلق کو ناکامی کے طور پر نہیں دیکھتیں تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ جب ان کی شادی ٹوٹنے کے قریب پہنچی تو وہ اور عمران خان دونوں ایک دوسرے کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کرنے لگے تھے جو آخر کار طلاق کی وجہ بن گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments