سمانتھا روتھ پرابھو نے سی جوزف وجے کو اپنا لکی چارم قرار دیدیا
ممبئی (شوبزڈیسک)ساؤتھ فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سی جوزف وجے نے اپنے کیریئر کے عروج پر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اور اب تامل ناڈو کے وزیرِ اعلیٰ ہیں۔
ان کی ساتھی اداکارہ سمانتھا روتھ پرابھو نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کی بھرپور تعریف کی اور وجے کو اپنا لکی چارم قرار دیا ۔سمانتھا نے بتایا کہ وجے کیلئے ان کی پسندیدگی سب کو معلوم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ میرے لئے خوش قسمتی کی علامت ہیں،میں نے ان کیساتھ 3 سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے ، جوتجارتی اعتبار سے کامیاب رہیں اور دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments