بچے مجھے شوہر کی موت کا ذمے دار سمجھتے تھے :ابیل جاوید
کراچی (آئی این پی)ٹی وی میزبان ابیل جاوید اپنے شوہر شہزاد کی بیماری اور اچانک انتقال سے متعلق ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔
ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ابیل جاوید نے کہا ہے کہ میرے شوہر بظاہر بیمار نہیں تھے ، تاہم انہیں محسوس ہوا کہ جسم میں آکسیجن کی کمی ہے ، ڈاکٹر کی تشخیص سننے کے صرف 4 گھنٹے کے اندر میرے شوہر کا دل کام کرنا چھوڑ گیا۔ شوہر کی وفات کے بعد تنہا بچوں کی پرورش کا خیال مجھے خوف زدہ کرتا رہا، جبکہ میرے بچوں نے بھی ابتدا میں مجھے والد کی موت کا ذمے دار سمجھا، ،جب بچے اپنے والد کو آوازیں دیتے ہیں، انہیں وائس نوٹس بھیجتے ہیں، لیکن دوسری طرف سے کوئی جواب نہیں آتا تو اس خاموشی کو برداشت کرنا انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments