لڑکیاں دوسروں سے امیدیں وابستہ نہ کریں:شہیرہ جلیل
کراچی (آئی این پی)اداکارہ شہیرہ جلیل نے مقبول پاکستانی ڈرامے کی مثال دیتے ہوئے نوجوان لڑکیوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔
اداکارہ نے ڈرامے کے کرداروں ابو بکر، زریاب اور زامل کا ذکر کیا۔شہیرہ جلیل نے کہا کہ لڑکیوں کو اپنی مشکلات سے نکالنے کے لیے کسی ابو بکر کا انتظار نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی زامل کی محبت میں پڑ کر اپنا مستقبل دا ؤپر لگانا چاہیے ۔انہوں نے طالبات کو نصیحت کی کہ دوسروں سے امیدیں وابستہ کرنے کے بجائے اپنی تعلیم، محنت اور خود کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments