میری لکھی گئی ٹیلی فلم نے میرے کیریئر کا رخ بدلا :محمد احمد
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سینئر اداکار اور ڈرامہ نگار محمد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ میری پہلے ٹیلی فلم کے سکرپٹ کو لکھنے سے مجھے روک دیا گیا تھا، جس نے بعد میں میرے کیریئر کا رخ بدل دیا۔
محمد احمد کے مطابق ٹیلی وژن میں آنے سے پہلے میں نے شیما کرمانی کے لیے ایک سٹیج ڈرامہ لکھا تھا، شیما کرمانی نے سکرپٹ کو سراہا اور خالد صاحب کو دکھایا، تاہم انہوں نے اسے ٹیلی وژن کے لیے ناموزوں قرار دیا، مجھ پر پابندی عائد کر دی گئی ۔اداکار کے مطابق نشر ہونے کے بعد یہ ڈرامہ انتہائی کامیاب ثابت ہوا اور اس نے میرے کیریئر کا رخ بدل دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کہانی میں ایک ایسی عورت کی زندگی دکھائی گئی تھی جو معاشرتی دبا ؤکے باعث ایک بدنام کاروبار میں دھکیل دی جاتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments