محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے :ذوالقرنین حیدر
لاہور(این این آئی)سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ محبت کے بغیر زندگی میں کچھ نہیں، لیکن ہم بلاوجہ دوسروں کیلئے نفرتیں اور کدورتیں پال لیتے ہیں، جس سے دوسروں کے بجائے خود ہمیں تکلیف پہنچتی ہے ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے زندگی میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہوں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا ہے ۔ وہ لوگ آٹے میں نمک کے برابر ہیں جو سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوتے ہیں، تاہم میرے سمیت جس شخص نے بھی محنت کی، اسے اللہ تعالی کی ذات نے اس کا صلہ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments