سیلما بلیئر نے جہاز کے فضائی عملے کو مکے مارنے پر معافی مانگ لی
لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکی اداکارہ سیلما بلیئر نے رواں ماہ فلائٹ میں اپنے نامناسب اور غلط روئیے پر معذرت کر لی۔
54 سالہ سیلما بلیئر سے متعلق رواں ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی پرواز میں مبینہ طور پر فضائی عملے کے ارکان پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔سیلما بلیئر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کر کے اس واقعہ سے متعلق معافی مانگی ہے اورکہاکہ میرا کبھی بھی کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا ۔واضح رہے کہ سیلما بلیئر پر پرواز کے دوران ایک فضائی میزبان کو مکے مارنے اور دوسرے کو کاٹنے کا الزام تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments