امیتابھ کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ،سکیورٹی سخت
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی سینئر اداکار امیتابھ بچن کی ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع رہائش گاہ جلسہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سکیورٹی سخت کردی گئی۔
ممبئی حکام کو موصول ہونیوالی دھمکی آمیز ای میل میں شہر کے کئی اہم مقامات کیساتھ امیتابھ بچن کی رہائش گاہ جلسہ کا نام بھی شامل تھا۔اطلاع ملنے پر سکیورٹی اداروں نے مذکورہ مقامات کی تلاشی لی تاہم کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں بمبئی ہائی کورٹ، بمبئی سٹاک ایکسچینج اور مہالکشمی ریس کورس کا نام بھی شامل تھا۔دوسری طرف اطلاعات ہیں کہ امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز ہونے پر بھارتی کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی کی شوٹنگ ایک ہفتے کیلئے روک دی گئی ۔ذرائع کا کہناہے کہ امیتابھ بچن گھر پر آرام کررہے ہیں اور کہیں آتے جاتے نہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments