ریما خان کی واپسی ،بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کو تیار
لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکارہ اور اپنے دور کی سپرسٹار ریما خان ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔
ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد ریما خان امریکہ منتقل ہو گئی تھیں اور اپنی خاندانی زندگی پر توجہ دے رہی تھیں تاہم اب وہ ایک بڑے اور اہم منصوبے کے ساتھ سلور سکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔ ریما خان ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف کی نئی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی، اس فلم کا نام پنچھی پیارے رکھا گیا ہے ۔وجاہت رؤف نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں ریماخان کے فلم میں کام کرنے کی اطلاع دی اور خوشی کا اظہار کیا ۔فلم میں ریما خان کس کردار میں نظر آئیں گی اور کہانی کیا ہوگی، اس حوالے سے فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم ان کی واپسی کی خبر نے شوبز انڈسٹری اوران کے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments