گوہر رشیدنے خواتین کی تضحیک اور ہراسانی کیخلاف آواز بلندکردی
لاہور(شوبز ڈیسک )اداکار گوہر رشید نے معاشرے میں خواتین کی تضحیک اور ان کیلئے استعمال ہونے والے نازیبا القابات کیخلاف آواز بلند کردی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں روزمرہ کی زندگی میں خواتین کیلئے استعمال ہونیوالے چند اسمِ صفت درج کئے ، جس میں موٹی، پتلی، کالی جیسے الفاظ شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں خواتین کیلئے ایسے الفاظ استعمال ہی نہیں کرنے ہیں، سوچیں اگر دنیا کی کسی بھی لغت میں یہ الفاظ موجود ہی نہ ہوں تو ہم خواتین کیلئے کونسے الفاظ استعمال کرینگے ؟، انہیں کیا کہہ کر مخاطب کرینگے ؟۔صارفین نے ان کی ویڈیو کو سراہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments