ناک کی سرجری ،جھانوی کے شوبز میں آنے کیوجہ بن گئی
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی ابتدا میں مجھے فلم انڈسٹری میں آنے کی اجازت دینے کے حوالے سے زیادہ پُرجوش نہیں تھیں۔
جھانوی کپور کا سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں کہناتھاکہ والدہ مجھے شوبز میں آنے دینے کے حوالے سے حوصلہ نہیں دیتی تھیں تاہم ناک کی سرجری کروانے کے بعد والدہ نے اچانک مجھ میں اداکاری کے شعبے میں آگے بڑھنے کی صلاحیت دیکھ لی۔ میرے خیال میں ناک کی سرجری سے پہلے والدہ کو فلموں میں آنے کے حوالے سے یقین نہیں تھا، سرجری کے بعد والدہ نے کہا کہ اب صلاحیت نظر آ رہی ہے ۔جھانوی نے اپنی فنی مصروفیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد ایک بڑی فلم میں نظر آؤں گی جس کے حوالے سے تشہیری کا م جلد شروع ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments