شادی کو خفیہ کس طرح رکھا؟ بیونسے نے بتا دیا
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)امریکی گلوکارہ بیونسے نے اپنی 2008ء میں ہونے والی خفیہ شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے ۔
بیونسے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ شادی کی تقریب میں شریک بیشتر مہمانوں کو بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ میری شادی میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اور جے زی نے اپنی شادی کو انتہائی نجی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔گلوکارہ نے بتایا کہ ہماری شادی نیویارک میں واقع گھر پر انتہائی مختصر سی تقریب میں ہوئی اور مہمانوں کو یہ بتایا گیا کہ گھر میں ایک پارٹی منعقد کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments