ایمن ،منیب بٹ کو برطانوی پارلیمنٹ نے اعزاز سے نواز دیا
لندن(شوبز ڈیسک )اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کو پاکستانی ڈراموں، فنون اور ثقافت کے فروغ میں خدمات انجام دینے پر برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات دئیے گئے ہیں۔
دونوں فنکاروں کی یہ پذیرائی لندن کے تاریخی ہاؤسز آف پارلیمنٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کی گئی۔یہ تقریب ویسٹ منسٹر میں منعقد ہوئی، جس کا اہتمام برطانوی پاکستانی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کی خصوصی دعوت پر آرٹس پروموٹر عطا حق نے کیا تھا۔ تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ایمن خان اور منیب بٹ کو پاکستان کی تفریحی صنعت میں نمایاں کردار ادا کرنے اور بیرون ملک ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے پر سراہا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments