اداکارہ عائشہ نور کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

اداکارہ عائشہ نور کا شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عائشہ نور نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر اپنی زندگی دینِ اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

 اداکارہ نے کہا کہ قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے کے بعد ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی اور انہیں اپنی زندگی کے مقصد کا احساس ہوا۔عائشہ نور پاکستان کی سابقہ ٹیلی ویژن اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں، جنہوں نے مختلف مقبول اردو ڈراموں میں معاون کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی۔ عائشہ نور نے بتایا کہ جب انسان اللہ تعالیٰ سے رہنمائی مانگتا ہے تو اسے راستہ ضرور ملتا ہے ۔ ان کے مطابق ان کے خاندان کا پہلے ہی مذہب کی طرف رجحان تھا، جبکہ ان کی چھوٹی بہن نے قرآن پاک سیکھنے کے بعد انہیں بھی اس کی تلاوت اور مطالعے کی ترغیب دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...