پنکج کپور نے شادی کیلئے ایک گھنٹے کی مہلت دی تھی:سپریا پاٹھک
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ سپریا پاٹھک نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر اداکار پنکج کپور نے شادی کے موقع پر مجھے ایک گھنٹے کی مہلت دی تھی اور کہا تھا۔
کہ اگر ایک گھنٹے میں شادی کی تقریب مکمل نہ ہوئی تو میں وہاں سے چلا جاؤں گا۔سپریا پاٹھک نے یہ دلچسپ واقعہ نیٹ فلکس کے شو میں سنایا، سپریا پاٹھک اور پنکج کپور نے 1988 میں شادی کی تھی، پنکج کپور کی اس سے قبل اداکارہ نیلمہ عظیم سے شادی ہوئی تھی، جن سے ان کے بیٹے اداکار شاہد کپور ہیں، سپریا اور پنکج کے 2 بچے ، بیٹی ثنا کپور اور بیٹا روحان کپور ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments