گریمی ایوارڈز میں 100نامزدگیاں،بیونسے پہلی فنکارہ
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک) امریکی گلوکارہ بیونسے نے موسیقی کی تاریخ میں ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔
وہ گریمی ایوارڈز میں مجموعی طور پر 100 نامزدگیاں حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی فنکارہ بن گئی ہیں۔ بیونسے کو رواں برس اپنے گانے ‘مارننگ ڈیو (ڈونک)’ پر بہترین آر اینڈ بی سولو پرفارمنس کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے ۔ یہ نامزدگی ان کے کیریئر کی 100 ویں گریمی نامزدگی ہے ، جس کے ساتھ انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ گریمی ایوارڈز میں بیونسے کی کامیابی صرف نامزدگیوں تک محدود نہیں، بلکہ ایوارڈز جیتنے کے معاملے میں بھی ان کا ریکارڈ سب سے نمایاں ہے ۔ وہ اب تک مجموعی طور پر 35 گریمی ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں اور اس اعتبار سے اس تقریب کی تاریخ کی کامیاب ترین فنکارہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments