گھر میں غیر معمولی واقعات کے باعث اکیلے سونا مشکل تھا:ببرک شاہ
لاہور (آئی این پی)اداکار ببرک شاہ نے اپنے سابقہ گھر میں پراسرار واقعات کے انکشافات کیے ہیں۔
ایک شو میں اداکار نے بتایا کہ جب بھی اپنا موبائل فون چارجنگ پر لگاتا تو کچھ دیر بعد وہ اپنی جگہ سے ہٹا ہوا کسی دوسری جگہ رکھا ملتا تھا۔انہوں نے بتایا ہے کہ ایک مرتبہ میں بیٹھ کر کام کر رہا تھا کہ واش روم میں فلش چلنے کی آواز سنائی دی، سونے کی کوشش کے دوران کبھی محسوس ہوتا کہ کوئی میری ٹانگیں کھینچ رہا ہے یا ہلا رہا ہے ، ان مسلسل واقعات کے باعث میں رات اپنی بہنوں کے کمرے میں گزارنے لگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments