بیٹی نے نوجوان نسل کو سمجھنے میں مدد دی:نوازالدین صدیقی
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں نئی نسل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی 16 سالہ بیٹی شوریٰ صدیقی نے انہیں نوجوان نسل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے رابطے اور معلومات تک آسان رسائی کے باعث جنریشن زی پہلے سے زیادہ ذہین ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی بیٹی اداکاری کے معاملے میں بھی ان سے زیادہ جانتی ہے ۔ اس جنریشن کو دنیا کے بارے میں وہ معلومات حاصل ہیں جو ہمیں میسر نہیں تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments