رمیا کرشنن کاسٹنگ کاؤچ اور صنفی استحصال پر پھٹ پڑیں
ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ رمیا کرشنن فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ اور صنفی امتیاز پر پھٹ پڑیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے اس بات کی تائید کی کہ فلمی دنیا میں کاسٹنگ کاؤچ اور استحصال کا وجود ایک حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔رمیا نے کہا کہ چاہے زبردستی ہو، مرضی سے ہو یا کسی بھی شکل میں، یہ سب کچھ ہوتا رہا ہے اور ہوتا رہے گا کیونکہ ہماری انڈسٹری گلیمر سے بھرپور ہے اس لیے اس پر زیادہ بحث ہوتی ہے ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کا استحصال ہر شعبے اور ہر جگہ موجود ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments